امریکہ کا نیوکلیئر گریویٹی بم کا تجربہ

امریکہ کا نیوکلیئر گریویٹی بم کا تجربہ

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے نیوکلیئر گریویٹی بم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ یہ تجربہ امریکی ریاست نیو اڈا میں کیا گیا۔ڈیلی سٹار کے مطابق امریکہ نے بی61 کے ذریعے نیوکلیئر بم 12کا تجربہ امریکی ریاست نیو اڈا کے تنوپہ ٹیسٹ رینج میں کیا۔ یہ تجربہ این این ایس اے اور امریکی ائر فورس نے مشترکہ طور پر کیا۔ بم گرانے کے اس عمل کو جدید گریویٹی نیوکلیئر بم کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بم ایف16کے ذریعے با ?سانی گرایا جا سکتا ہے۔ جبکہ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بہت جلد یہ بم نیٹو فورسز کو فراہم کردئیے جائیں گے.واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکہ نے افغانستان میں بموں کی ماں کہلایا جانے والے تباہ کن بم استعمال کیا تھا۔جب کہ تجزیہ کار امریکہ کی جانب سے کئے گئے تازہ حملے کو شمالی کوریا کے ساتھ حالیہ امریکی کشیدگی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں

مزید :

صفحہ اول -