ہمارا نقصان نہ ہواامریکہ نے بم ضائع کیا،داعش

ہمارا نقصان نہ ہواامریکہ نے بم ضائع کیا،داعش

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک )کالعدم تنظیم داعش نے کہاہے کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں کیے گئے بم حملے کے دوران ان کا کوئی جنگجو ہلاک نہیں ہواہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے گزشتہ روز اپنے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے’’تمام بموں کے ماں ‘‘کہلوانے والے اس بم کو افغان صوبے ننگر ہار کے علاقے آچین میں شام 7بجکر 32منٹ پر گرایا گیا۔ جس کے بعد خدشات کا اظہار کیا جار ہا تھا کہ تقریبا 36داعش کے جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں لیکن اب کالعدم تنظیم کی جانب سے دعویٰ کیا گیاہے کہ انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہواہے۔ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے گرائے گئے بم کی قیمت ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر (تقریباً 167,752,000,0پاکستانی روپے) ہے۔

مزید : صفحہ اول