آپریشن ردالفساد،لاہور میں ایک ڈی جی خان میں 10دہشتگرد ہلاک ،4جوان شہید،4زخمی

آپریشن ردالفساد،لاہور میں ایک ڈی جی خان میں 10دہشتگرد ہلاک ،4جوان شہید،4زخمی

تونسہ شریف(نمائندہ پاکستان )چو ٹی زریں بستی دادوآ نی میں رینجرز اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کا روائی،10دہشت گرد ہلاک،4رینجرز اہلکار شہید۔تفصیل کے مطا بق گذشتہ روز چو ٹی زریں کے علاقے بستی دادوآ نی میں پنجاب رینجرز اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کا روائی کے دوران 10دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 4رینجرز کے اہلکار بھی شہید ہو گئے رینجرز اہلکاروں میں شہید ہو نیوالے حوالدار محمد آ صف،سپا ہی آ فتاب ،عزیز اللہ اور ایک اہلکار شا مل ہیں ۔جبکہ دہشت گردوں میں ہلا ک ہو نیوالے محمد اصغر،نعیم،وقاص و دیگر شا مل ہیں ۔علاوہ ازیں درجن بھر سے زائد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈا ل کر خود کورینجرز کے حوالے کر دیا ۔آ پریشن کے دوران ایک رینجر اہلکار شدید زخمی بھی ہو گیا تھا جسے فوری طور پر ہیلی کا پٹر کے ذریعے ملتان سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے ۔اطلا عات کے مطابق ما رے جا نے والے دہشت گرد اغواء برا ئے تاوان ،چو ری ،ڈکیتی اور دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔دریں اثناء آپریشن میں شہید ہونیوالے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ملتان گریژن میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جرنل سرفراز ستار ،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات اور حاضر سروس و ریٹائرڈ آرمی افسران نے شرکت کی۔شہداء کے جسد ہائے خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیے گئے ہیں جہاں انکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے )فیکٹری ایریا میں میں پولیس ،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیاجبکہ 3فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ڈی آئی جی آپریشنز ،ایس پی کینٹ اور سی ٹی ڈی کے افسران موقع پرپہنچ گئے ۔

مزید : صفحہ اول