بھارت نے کلبھوشن پر عائد چارج شیٹ اور فیصلے کی مصدقہ کاپی مانگ لی

بھارت نے کلبھوشن پر عائد چارج شیٹ اور فیصلے کی مصدقہ کاپی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں بھارتی سفیر گوتم بمبانوالے نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں کلبھوشن یادیو کو سفارتی رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی سفیر گوتم بمبانوالے نے گزشتہ روز سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سفیر گوتم بمبانوالے نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کا وقت مانگا تھا اور ملاقات میں پاکستان سے دو مطالبہ کیے ہیں، جن میں کلبھوشن یادیو پر عائد چارج شیٹ اور عدالتی فیصلے کی مصدقہ کاپی اور ایک بارپھرپاکستان سے کلبھوشن کیلئے سفارتی رسائی مانگی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -