سپیکر کی سربراہی میں 33 رکنی قومی سلامتی کمیٹی قائم، عمران بھی شامل

سپیکر کی سربراہی میں 33 رکنی قومی سلامتی کمیٹی قائم، عمران بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کے لئے 33 رکنی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی کے چار اہداف مقرر کئے گئے ہیں اور اس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔کمیٹی انتہائی اہمیت کے قومی سلامتی کے معاملات دیکھے گی۔ نیشنل ایکشن پلان کو مانیٹر کرے گی اور عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی فوجی عدالتوں سے سول عدالتوں کو منتقل ہونے والے مقدمات کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرے گی۔سپیکر قومی اسمبلی کو بوقت ضرورت کمیٹی میں تبدیلی کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔ کمیٹی چیئرمین سینیٹ اور سپیکر ایاز صادق کی مشاورت سے قائم کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -