پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی جلد ممکن بنائینگے، ملک ریاض

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی جلد ممکن بنائینگے، ملک ریاض

  

کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ رفیع کرکٹ سٹیڈیم ڈیڑھ سال میں تعمیر کرکے2 سال کے عرصے میں پاکستان می بین الاقوامی کرکٹ بحال کر دیں گے جبکہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہاکی اور فٹبال کے کھیل کو بھی بحال کریں گے،مشہور کرکٹرز ظہیر عباس، جاوید میانداد، شعیب محمد، شاہد آفریدی، عمر اکمل اور فوادعالم کا چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کو خراج تحسین۔ کراچی بحریہ ٹاؤن میں رفیع کرکٹ سٹیڈیم کا سنگِ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ریاض حسین نے کہا کہ تعلیم،ملازمتیں اورکاروباری مواقع فراہم کر کے ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر بحریہ ٹاؤن کا عزم ہے۔ملک ریاض حسین نے کہا کہ آئی سی سی سٹینڈرڈکے مطابق 50ہزارکرکٹ شائقین کی گنجائش کیساتھ 3 منزلہ سٹیڈیم فلڈلائٹس،ڈیجیٹل سکور بورڈ ، ایل ای ڈی سکرین، ان ڈور ٹریننگ ایریاز،ہاسٹل اور بین الاقوامی معیار کی کرکٹ اکیڈمی جیسی سہولیات سے مزین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا کچرا دیکھ کر دل دکھتا ہے، کراچی کی صفائی اور دیگر معاملات میں عوام کی بلا معاوضہ خدمت کیلئے بحریہ ٹاؤن ہردم تیارہے ۔تقریب میں بحریہ ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ شائقینِ کرکٹ،بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں سمیت شہر بھر سے عوام بالخصوص نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مزید :

صفحہ اول -