8 ماہ کی بچی کا وزن17 کلو

8 ماہ کی بچی کا وزن17 کلو
 8 ماہ کی بچی کا وزن17 کلو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی پنجاب میں8 ماہ کی بچی کا وزن حیران کن طورپر 17کلو تک پہنچ گیا ہے، اس کی خوراک 10 سال کے بچوں کے برابر ہے۔اس کا موٹاپا دیکھ کر ڈاکٹر حیرت زدہ اور والدین پریشان ہیں۔چاہت کمار نامی بچی پیدائش کے چار مہینے بعد سے حیرت انگیز طورغبارے کی طرح پھولنا شروع ہوگئی اور اس کا وزن تیزی سے بڑھنے لگا تھا، 8 ماہ کی عمر میں اس کا وزن 38 پاو نڈ یعنی 17 کلو گرام ہو گیا یا یوں کہیے کہ اس کا وزن چار پانچ سال کے بچے جتنا ہے۔ جیسے جیسے اس کے وزن میں اضا فہ ہو رہا ہے، اس کے والدین کی پریشانی بھی بڑھتی جارہی ہے۔بچی کے والد سورج کمار کا کہنا ہے کہ جب چاہت پیدا ہوئی تو اس وقت وہ مکمل طور پرنارمل تھی، پھر ہم نے دیکھا کہ اس کا وزن تیزی سے بڑھنے لگا۔اس کا کہنا ہے کہ’ یہ سب خدا کی طرف سے ہے، ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں لیکن مجھے اس وقت بہت برا لگتا ہے جب لوگ میری بیٹی کا موٹاپا دیکھ کر ہنستے ہیں‘۔بچی کی والدہ رینا نے بتایاکہ چاہت اپنی عمر کے نارمل بچوں سے چار گناہ زیادہ کھانا کھاتی ہے بلکہ و ہ ہر وقت کھاتی ہی رہتی ہے اور اگر اسے کھانے کو نہ دیا جائے تو رونا شروع کر دیتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -