ہائیکورٹ ،خالد لطیف کی پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں جاری کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

ہائیکورٹ ،خالد لطیف کی پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں جاری کارروائی روکنے ...
 ہائیکورٹ ،خالد لطیف کی پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں جاری کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد سپر لیگ سپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی اینٹی کرپشن ٹربیونل میں جاری کارروائی کو روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیدیا ۔ سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کے دائرہ کار کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ابتدائی سماعت کے بعد کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹا دیا ۔خالد لطیف کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا تھاکہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کھلاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق نہیں رکھتا کیونکہ یہ پی سی بی کے آئین کی خلاف ورزی ہے جبکہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے میرے خلاف امتیازی سلوک روا رکھا ہوا ہے لہٰذاکارروائی کو روکنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے تفضل رضوی نے دلائل دئیے ۔

مزید :

صفحہ اول -