ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کاسلسلہ برقرار،معمولات متاثر

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کاسلسلہ برقرار،معمولات متاثر

  

ملتان(خبرنگار)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار ہے جمعہ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40.8جبکہ رحیم یار خان اور بہاولپور میں44ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں حالیہ گرمی کی لہر میں گزشتہ روز معمولی کمی واقع ہوئی جمعرات (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کے روز رحیم یار خان اور بہاولپور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت45ڈگری سے بڑھ گیا تھا اور گزشتہ روز مذکورہ شہروں میں1ڈگری درجہ حرارت کم ہوگیا جبکہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت خانپور اور بہاولنگر میں43.5،ڈی جی خان میں41.5اور کروڑ لعل عیسن میں40.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور گردونواں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -