بلدیاتی سیٹ اپ کی تبدیلی کے دوران رمضان، سستا بازار کا کروڑوں کا مالیتی سامان غائب

بلدیاتی سیٹ اپ کی تبدیلی کے دوران رمضان، سستا بازار کا کروڑوں کا مالیتی ...

  

ملتان (خبر نگار)پنجاب بھر میں بلدیاتی سیٹ اپ کی تبدیلی کے دوران رمضان /سستا بازاروں کا کروڑ وں روپے کا سامان غائب ہو گیا ہے آفیسران و اہلکاروں کی طرف سے قیمتی سامان خردبر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

د کئے نے کی شکایات کا صوبائی حکومت نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو رمضان /سستا بازاروں کے قیام کیلئے خرید کیا جانے والا کروڑوں روپے کا سامان سٹاک رجسٹر کے مطابق چیک کرکے رپورٹ بھیجوانے کا حکم دے دیا ہے بتایا گیا ہے کہ سابق ٹی ایم ایز دور میں ملتان سمیت صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو رمضان سستابازاروں کے قیام کیلئے ٹینٹ سمیت دیگر ضروری سامان خرید کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور صرف ملتان شہر کے چاروں ٹاونز جن میں بوسن ٹاون، شیر شاہ ٹاون، شاہ رکن عالم ٹاون اور موسی پاک ٹاون شامل تھے نے رمضان بازاروں کے قیام کے سلسلے میں کروڑوں روپے کا سامان خرید کیا تھا اور اس دور میں بھی اس قیمتی سامان کا آفیسران نے غیر ضروری استعمال کیا تھا اور بعض ٹاون کے آفیسران نے اپنے بچوں کی شادی کے موقع پر رمضان بازاروں کے ٹینٹ کا سامان استعمال کیا تھا مگر دسمبر 2016میں ٹی ایم ایز سسٹم کے خاتمے اور نئے بلدیاتی سیٹ اپ وجود میں آنے کے ساتھ ہی اس بیشتر قیمتی سامان گھروں میں پہنا دیا گیا ہے اب معلوم ہو اہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ایسی شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے اور صوبہ بھر کے نئے وجود میں آنے والے بلدیاتی اداروں کے سربراہان خصوصاً چیف آفیسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان بازاروں کیلئے خریدا جانیوالا سامان چیک کریں اور غائب ہونے والے سامان سے متعلق رپورٹ جلد از جلد بھیجوائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -