الگ صوبہ،خود مختار ہائیکورٹ کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے زیر اہتمام ہڑتال،وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے

الگ صوبہ،خود مختار ہائیکورٹ کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے زیر اہتمام ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

علیحدہ صوبہ اورخود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات کیلئے گزشتہ روز ہڑتال کی گئی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتو ں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔اس ضمن میں بار عہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورکامیابی تک تحریک جاری رکھی جائیگی۔اس ضمن میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بارکی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیاہے۔

ہڑتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -