ڈپٹی کمشنر آفس نے نیشنل سلک ملز ممتاز آباد کی اراضی واگزار کرانے کے حوالے سے اپنا جواب ہائیکورٹ ملتان بنچ میں داخل کرادیا
ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر آفس نے نیشنل سلک ملز ممتاز آباد کی اراضی واگزار کروانے کے حوالے سے اپنا جواب ہائی(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
کورٹ ملتان بینچ میں داخل کردیا ہے۔ اس جواب کی روشنی میں فاضل عدالت نے رٹ پٹیشن خارج کردی ہے۔ قبل ازیں نیشنل سلک ملز ممتاز کے پروپرائٹرکی جانب سے عدالت عالیہ ملتان بنچ میں رٹ دائر کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر ملتان کو چیف سٹیلمنٹ کمشنر کے احکامات پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کیں جائیں اور اراضی واگزار کرانے کا حکم جاری کیا جائے گا۔