عازمین حج کے ہمراہ ٹرینڈ پولیس خادمین سعودیہ بھجوانے کا فیصلہ
ملتان(وقائع نگار)گزشتہ سالوں کے دوران سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران بھگڈر مچنے سمیت دیگر رونما ہونے والے حادثات کے پیش نظر سرکاری حج اسکیم2017ء کیلئے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
عازمین حج کے ہمراہ محکمہ پولیس کے تربیت یافتہ پولیس ملازمین کو بطور سرکاری’’خادمین‘‘سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کیلئے ملتان سمیت صوبہ بھر میں سے ضلعی پولیس افسران سے9سکیل سے لیکر17سکیل تک کے پولیس ملازمین کے ناموں کی فہرست طلب کرلی گئی ہے۔اس سلسلے میں سی پی او ملتان نے ضلع بھر کے تمام تھانوں سے ناموں کی فہرست مانگ لی ہے۔جاری مراسلے کے مطابق خواہش مند پولیس ملازم جسمانی اور دماغی طور پر درست ہو۔عربی زبان پر کچھ نہ کچھ عبور حاصل پور۔پولیس ملازم کی عرم25سال سے کم اور 45سال سے زائد نہ ہو۔تعلیمی قابلیت کم از کم میٹرک،کوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ نہ ہو۔وہ17اپریل2017تک اپنی اپنی درخواست او ایس آئی کو بھجوا سکتے ہیں۔مقررہ تاریخ کے بعد درخواستیں قابل قبول نہ ہونگی۔