حج درخواستیں وصول کرنیوالے بینکوں کی تعداد میں اضافہ

حج درخواستیں وصول کرنیوالے بینکوں کی تعداد میں اضافہ

  

ملتان(جنرل رپورٹر)حج 2017ء، وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کرنے والے بینکوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا، حج پالیسی کے اعلان کے ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

حج درخواستوں کی وصولی کے لئے بینکوں نے مہم کا آغاز کر دیا ہے، بینکوں کے باہر بینرآویزاں کر دئیے گئے جبکہ میڈیا اور ایس ایم ایس کے ذریعے مشتہر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت کی جانب سے 8 بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی کی اجازت تھی جبکہ اس سال 10 بینکوں کو درخواستوں کی وصولی کا مجاذ قرار دیا گیا ہے۔ ان بینکوں میں حبیب بینک، یونائیٹڈ بنک، نیشنل بنک، ایم سی بی، الائیڈ بنک، زرعی ترقیاتی بنک، بینک الفلاح، میزان بنک، بینک آف پنجاب اور حبیب میٹروپولیٹن بنک شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حج پالیسی کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 17 اپریل سے 26 اپریل تک کی جائے گی جبکہ قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے شمالی ریجن (پنجاب اور کے پی) کے عازمین حج کے لئے 2 لاکھ 80 ہزار جبکہ جنوبی ریجن (سندھ اور بلوچستان) کیلئے 2 لاکھ 70 ہزار روپے اخراجات مقرر کئے ہیں تاہم قربانی کے 13 ہزار 50 روپے اس حج پیکج کے علاوہ جمع کرانا ہونگے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -