سکندر بخاری کی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویثرن تعیناتی کے احکامات جاری

سکندر بخاری کی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویثرن تعیناتی کے احکامات جاری

  

ملتان (خبر نگار)چیف سیکرٹری پنجاب نے سکندر بخاری کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ملتان ڈویژن تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان سکندر بخاری اپنی تعیناتی کے دو دن بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن کو انکی تعیناتی بارے آگاہ کیا گیا لیکن تحریری احکامات لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتا ن کو نہیں بھیجئے گئے۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احکامات ملتان پہنچنے سے قبل ہی چارج لینے ڈائریکٹوریٹ آفس پہنچ گئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تحریری احکامات موصول نہ ہونے پر سکندر بخاری نے چارج نہیں سنبھالا۔ قبل ازیں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے عہدے پر حق نواز چوہان تعینات تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -