جامعہ زکریا،3تعمیراتی منصوبوں پر ایک کروڑ45لاکھ خرچ کرنیکا فیصلہ

جامعہ زکریا،3تعمیراتی منصوبوں پر ایک کروڑ45لاکھ خرچ کرنیکا فیصلہ

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں تین تعمیراتی منصوبوں پر ایک کروڑ 45لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے‘ معلوم ہوا ہے کہ نئے مالی سال سے قبل زکریا یونیورسٹی میں تین تعمیراتی منصوبوں پر ایک کروڑ 45 لاکھ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں شعبہ ویٹرنری سائنسز میں کار(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

پاکنگ پر 73 لاکھ 26ہزار روپے خرچ ہوں گے جبکہ شعبہ کیمیکل سائنسز میں ٹیچنگ ریسرچ لیبارٹری قائم کی جائے گی جس پر 40 لاکھ 70ہزار روپے لاگت آئے گی ، جبکہ شعبہ سول انجینئرنگ میں کلاس رومز کی تزئین وآرائش پر 30لاکھ 40ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے ،ان منصوبوں کی تعمیر کیلئے آئندہ ماہ ٹینڈ ر ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -