میٹرک کا امیدوار امتحان کی تاریخ بھول گیا‘ 2 روز بعد سنٹر پہنچا

میٹرک کا امیدوار امتحان کی تاریخ بھول گیا‘ 2 روز بعد سنٹر پہنچا

  

ملتان(سٹاف رپورٹر )میٹرک کا امیدوار پریکٹیکل امتحان کی ڈیٹ بھول گیا‘2 روز بعد امتحانی سنٹر پہنچ گیا‘ بتایاگیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول ملاں فقیر 18کسی بدھلہ سنت کا طالب(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

علم مشتاق حسین میٹرک پریکٹیکل امتحان کی ڈیٹ شیٹ بھول گیا‘ اس کا فزکس کا پریکٹیکل گورنمنٹ بخاری ہائی سکول میں 12اپریل کو تھا مگر وہ 2روز بعد 14اپریل کو امتحانی سنٹر پہنچا اور کہنے لگا کہ میرا پریکٹیکل امتحان لے لیں ‘ اس پر اسے تعلیمی بورڈ آفس بھیجا گیا کہ وہ وہاں سے اپنا معاملہ کرائے ‘ اس پر وہ تعلیمی بورڈ پہنچ گیا اور کہنے لگا کہ میں پریکٹیکل کی تاریخ بھول گیا تھا‘ مشتاق حسین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ چونکہ اس کا حافظہ کمزور ہے ‘ اس لئے اسے ہمدردانہ طور پر فزکس کے پریکٹیکل میں ایڈ جسٹ کیا جائے۔

طالب علم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -