فیصل آباد ‘ عبدالحکیم موٹر وے تعمیر کیلئے 4 ارب 62 کروڑ کا بجٹ منظور

فیصل آباد ‘ عبدالحکیم موٹر وے تعمیر کیلئے 4 ارب 62 کروڑ کا بجٹ منظور

  

عبدالحکیم(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے فیصل آباد عبدالحکیم موٹر وے ایم فور کی اراضی کے حصول کے لئے اور دیگر اخراجات کے لئے نظر ثانی شدہ بجٹ ۴،ارب ۲۶ کروڑ روپے کی منظور دے دی ہے ،فیصل آباد عبدالحکیم موٹر وے ایم فور پر ایشیا ء کا سب سے طویل اوور ہیڈ برج جس کی طوالت(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

۹۳ کلومیڑ ہے تعمیر کیا جائے گا ، اوور ہیڈ برج شورکوٹ کینٹ سے شروع ہو کر شاخ مدینہ تک بنایا جائے گا ، اسی وجہ سے موٹر وے کے اس حصہ کی لاگت موٹر وے کے دوسر حصوں سے کہیں زیادہ ہے ،شورکوٹ کینٹ کے ریلوے اسٹیشن کے ساتھ ہی دو جوڑی نہریں ہیں پھر کچھ آگے درکھانہ کے پاس نکاسو ہے نکاسو کے آگے دریا راوی ہے اور راوی کے آگے پھر دو نہریں ہیں اور متعدد راجباہ وغیر ہ ہیں، جبکہ اوور ہیڈ اس علاقہ میں اس وجہ سے بنایا گیاہے چونکہ موسم برسات میں سیلاب کے موقع پر جب راوی میں اونچے درجے کا سیلاب آجاتاہے اور نیو ہیڈ سدھنائی کو بچانے کے لئے ایریگیشن حکام فوج کی مدد سے اس کی بائیں کنارے پر بارود ڈال شگاف کرکے سیلابی پانی کو درکھانہ کی جانب نکاس کر دیا جاتا ہے جو کہ مختلف جگہوں سے ہوتا ہوا سیلم والہ کے پاس پھر دریا راوی میں چلا جاتاہے،ان دنوں سیلاب کی وجہ سے عبدالحکیم شورکوٹ سرگودھا اور فیصل آباد آنے جانے کے لئے ریلوے لائن بند کر دی جاتی ہے جبکہ کبیروالہ باگڑ روڈ بھی مکمل بند کر دی جاتی ہے اور شورکوٹ اور جھنگ سرگودھا آنے جانے کے ٹریفک کو متباد ل راستہ چیچہ وطنی کے راستے چلایا جاتاہے ،اب اوور ہیڈ برج کی اس علاقہ میں تعمیر سے سیلاب کے دنوں میں ریل گاڑی اور دیگر ٹریفک بھی رواں دواں رہے گی۔

موٹروے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -