قتل کے مقدمہ میں خصوصی عدالت سے سزا پانے والا قیدی دل کا دورہ پڑنے کے باعث نشتر میں دم توڑ گیا‘ نعش ورثاء کے حوالے، تدفین آج شجاع آباد میں ہوگی

قتل کے مقدمہ میں خصوصی عدالت سے سزا پانے والا قیدی دل کا دورہ پڑنے کے باعث ...

  

ملتان، شجاع آباد(وقائع نگار، نمائندہ خصوصی) جیل ملتان میں قتل اور اقدام(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

قتل کے مقدمہ میں ملوث 30 سالہ قیدی بشیر احمد پہوڑ کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث جمعرات کے روز نشتر ہسپتال ملتان میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ گذشتہ روز دم توڑ گیا مرحوم کے پانچ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جیل حکام نے مرحوم کا پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دی ہے جاں بحق ہونے والے ملزم نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ ملتان بینچ میں اپیل دائر کی ہوئی تھی مرحوم کا نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں بستی شمس آباد موضع خیر پور میں آج صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -