پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہے‘ ہارون سلطان بخاری

پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہے‘ ہارون سلطان بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(نامہ نگار) صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئر نگ صاحبزادہ سید ہارون سلطان بخاری نے لاہور میں معروف مبلغ اسلام مولانا شاہد جمیل المعروف طارق جمیل ثانی کے ساتھ ملاقات کرنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے بلند ویژن میں عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات اور ترقیاتی اقدامات کی روشنی میں جنوبی پنجاب کے دیہی مواضعات میں شاہرات کی تعمیر ومرمت ،روزگار اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کے لئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ہورہا ہے ،جن کی تکمیل کے بعد عوام کو حکومت کے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی صورت میں اٹھائے اقدامات کے ثمرات گراس روٹ لیول تک ملنا شروع ہوجائیں گے۔ صوبائی وزیر نے مولانا شاہد جمیل کو انکی تبلغی خدمات اور امن وبھائی چارے کے فروغ کے لئے بھرپور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام کے امن پسند پیغام کو عام اور ملت محمدیہ ؐ کو ہمہ قسم کے تعصبات سے بالاتر ہوکر متحد ومنظم کرکے ہی دہشت گردانہ سوچ کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے ۔