عمران خان پانامہ کا رونا روکر ساکھ بچانا چاہتے ہیں‘ عرفان دولتانہ

عمران خان پانامہ کا رونا روکر ساکھ بچانا چاہتے ہیں‘ عرفان دولتانہ

  

لڈن(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان شروع سے لے کر اب تک ایک کے بعد دوسرا جھوٹ بول کر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرتے آئے ہیں جب انکے تمام جھوٹوں کا پردہ فاش ہو کر عوام کے سامنے آگیا تو اب وہ پا(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

نامہ کا رونا رو کر اپنی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یوٹرن ماسٹر عمران خان نے بجائے ملکی ترقی میں حصہ ملانے کے الٹا ٹانگیں کھنچی ہیں ۔میاں عرفان دولتانہ نے مزید کہا کہ باشعور عوام اچھے اور برے کی پہچان خوب جانتے ہیں اور عوام کی خیر خواہ حکومت صرف مسلم لیگ ن ہے جس نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی مسائل پر قابو پالیا ہے ۔میاں عرفان دولتانہ کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ تہمینہ دولتانہ کے ساتھ ملکر لڈن میں اسلامیہ یونیورسٹی کے کیمپس اور اپنے حلقہ میں مزید ترقیاتی کاموں کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب سے تفصیل سے بات چیت کی ہے اور انشااللہ مزید کرڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے عوام کے لے کر آؤں گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -