بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے انجینئرز،سی ای اوز کی تبدیلی کا فیصلہ

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے انجینئرز،سی ای اوز کی تبدیلی کا فیصلہ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سمیت پاور سیکٹر کے اہم شعبوں میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں، چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تبدیلی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی ( این ٹی ڈی سی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

)، پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ ( پی پی آئی بی ) ، جنریشن کمپنیوں( جینکوز) کے سربراہوں کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔ اداروں ، محکموں اور کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو بھی زیر غور ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت آئندہ انتخابات سے قبل پاور سیکٹر میں مسلم لیگ (ن) کے ہم خیال افراد ، انجینئرکی تعیناتی کرنا چاہتی ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -