اداروں میں تصادم ملک کیلئے نقصان دہ
ملتان(جنرل رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
مقصود احمد نے کہاہے کہ اداروں کا آپس میں تصادم ملک وقوم کے لئے نقصان دہ ہے۔ ملکی استحکام کے لئے تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرناہوگا۔آئین وقانون کی پاسداری سے ہی ملک بہتری کی جانب بڑھ سکتاہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پھرسے حالات خراب کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملکی صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے توانائی بحران کو6ماہ میں ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والوں کو4سال گزرچکے ہیں لیکن بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اب بھی جاری ہے۔ملک میں جاری بدترین توانائی بحران کے لئے ضروری ہے کہ کالاباغ ڈیم سمیت دیگر چھوٹے بڑے ڈیمز کی تعمیر فوراً شروع کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ملکی حالات کے پیش نظر سرمایہ دار پاکستان نہیں آرہے بجلی کی غیر اعلانیہ طول لوڈشیڈنگ سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادبری طرح متاثر ہوچکے ہیں حکومت کچھ خیال کرے۔
میاں مقصود