شرافت اور عوامی خدمت کی سیاست ترجیح

شرافت اور عوامی خدمت کی سیاست ترجیح

  

کوٹ چھٹہ(سٹی رپورٹر)ہمیشہ شرافت کی سیاست اورعوامی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

خدمت کو ترجیح دی ،علاقے کی ترقی و خوشحا لی کیلئے آ خری دم تک لڑتے رہیں گے ۔کارکن ہما را قیمتی سرما یہ ہیں نہ کبھی تنہا چھوڑا اور نہ ہی چھو ڑیں گے ۔یہ با ت چیف لغا ری و ممبر صوبائی اسمبلی سردار جمال خان لغا ری نے وائس چیئرمین ضلع کو نسل ڈیرہ سردار احمد خان لغا ری،چیئرمین عبدالحمید خان جلبانی،اسد خان لغا ری کے ہمراہ گذشتہ روز یو نین کو نسل چو ٹی بالا میں کا رنر میٹنگز کے دوران کارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔انھوں نے کہا کہ سابق صدر سردار فا روق احمد خان لغا ری کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے ہمیشہ شرافت کی سیاست اور عوامی خدمت کو ترجیح دی ۔لغا ری گروپ کا ہر رکن علاقے کی ترقی و خو شحا لی کیلئے آ خری دم تک لڑتا رہے گا ۔سردار جمال خان لغاری نے کہا کہ لغا ری گروپ کے کا رکن ہما را قیمتی سرمایہ ہیں اُن کو نہ کبھی تنہا چھوڑا ہے اور نہ ہی کبھی چھو ڑیں گے۔اس موقع پر ربنواز خان بغلانی نے چا ریو نین کو نسل چیئرمینوں کیساتھ لغا ری گروپ میں شمو لیت کا اعلان کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -