کاروبار میں ترقی کیلئے نوجوان چینی زبان سکیھیں: شوکت مسعود

کاروبار میں ترقی کیلئے نوجوان چینی زبان سکیھیں: شوکت مسعود

  

ملتان(جنرل رپورٹر)کاروباری خواتین خود اعتمادی ،لگن اور زیور تعلیم سے آراستہ ہوکرکاروبار شروع کریں تو اس سے نہ صرف وہ اپنے خاندان بلکہ ملک کی معیشت کی ترقی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔سی پیک منصوبے سے اکثر حلقے خائف ہیں ان کے تحفظات دورکرنے کیلئے اتناکہناہی کافی ہے کہ چین دنیاکے ہرکونے میں پہلے ہی موجود ہے۔ اس منصوبہ سے پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا۔۔ان باتوں کا اظہارمختلف مقررین نیٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹیڈیپ )اوروومن چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری ملتان کے زیراہتمام ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر شوکت مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین سی پیک کی طرز کے چھ کاریڈوربنارہاہے جن میں سے سی پیک سب سے چھوٹاہے۔چین اوربرطانیہ کے درمیان مال گاڑی سروس شروع ہونے سے ثابت ہوگیاہے کہ چین دنیا کے ہرناممکن کوممکن بنارہاہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں کوآگے بڑھنے اورخود روزگار یاکامیابی کے لئے چینی زبان سیکھنی چاہیے آئندہ اس کی بہت ضرورت ہوگی۔سابق نائب صدر مرزااختیار بیگ ،معروف بزنس مین ظفربختاوری ،وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ملتان کی چیئرپرسن بیگم فرح مختارنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خطہ جنوبی پنجاب کی بزنس پیشہ خواتین کی یہ بڑی کامیابی ہے کہ ’’بلیوفیئر ‘‘تسلسل کے ساتھ پانچ سالوں سے منعقد ہورہی ہے اورآئندہ اس میں مزید بہتری بھی آئے گی (ٹیڈیپ )ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر حسنین حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیڈیپ کی یہ سوچ ہے کہ مصنوعات برآمدکرنے والی خواتین کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائیں فرسٹ وومن بینک کی آفیسر مبینہ نے بتایا کہ جمعہ کے باعث خواتین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دن بھر خریداری کا کام کرتی رہیں۔آج(ہفتہ)نمائش کا آخری روز ہے اور رات دس بجے یہ اختتام پذیر ہو جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -