گندم کی کٹائی کا آغازم ٹھٹھہ صادق آباد، کوٹ ادو میں باردانہ کی عدم فراہمی

گندم کی کٹائی کا آغازم ٹھٹھہ صادق آباد، کوٹ ادو میں باردانہ کی عدم فراہمی

ملتان،ٹھٹھہ صادق آباد،کوٹ ادو،بہاول پور (سپیشل رپوٹر،نمائندگان)جنوبی پنجاب میں بیساکھی میلے کا آغاز ہوگیا اس سلسلے میں ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابقجنوبی پنجاب میں یکم بیساکھی پر گزشتہ روز سے فصل گندم2017ء کی باقاعدہ کٹائی کاآغاز ہوگیاہے ملتان سمیت دیگر گندم کے کاشتہ علاقوں میں کسانوں نے فصل کی باقاعدہ کٹائی شروع کردی ہے قدرتی طور پر بھی موسم سخت گرم ہونے اور لوچلنے سے فصل گندم بھی تیز ی سے پکناشروع ہوگئی ہے۔ موسمی حالات کو مدنظررکھتے ہوئے کسانوں نے ہاتھوں سے کٹائی کے ساتھ کمبائن ہارویسٹرز اور رپیر ز بھی لگادیئے ہیں ۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ خوراک حکومت پنجاب کی طرف سے پنجا ب بھر میں کسانوں کو 15اپریل سے باردانہ کی فراہمی اور 20اپریل سے گندم خریداری پالیسی کا اعلان کیا گیا،مگر محکمہ خوراک ضلع خانیوال آفیسر ان کی طرف سے یہ حکومتی احکامات یکسر نظر اندازکیے گئے ہیں،محکمہ خوراک خانیوال حکام کی طرف سے ابھی تک فوڈ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد،فوڈ سنٹر جہانیاں سمیت ضلع خانیوال کے دیگر فوڈ سنٹروں پر ابھی تک باردانہ کا اجراء نہ کیا جاسکا اور نہ ہی ان فوڈ سنٹروں پر ابھی تک محکمہ خوراک کا عملہ اور سنٹر کوآڈینٹر تعینات کیے جاسکے ہیں،جس کے باعث 15اپریل سے باردانہ فراہمی 20اپریل سے گندم خریداری کے حکومتی دعوے محض جھوٹ ہی ثابت ہورہے ہیں۔کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق کو ٹ ادو میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہوگیا مگر گندم خریداری مر اکز ویران پڑ ے ہیں جہاں پر ابھی تک نئی فصل کی خریدار ی کیلئے نہ تو کسی قسم کے بینر آویزاں کیے گئے اور نہ ہی عملے کے ارکان کسی قسم کی معلو مات فراہم کر رہے ہیں ،افسران با لا تو دفتر میں شاذ ونادر ہی نظر آتے ہیں،وہ بھی صر ف اپنی حا ضر ی لگو انے کے بعداپنے گھر وں کو چلے جا تے ہیں ۔با ردانہ کی تقسیم کا عمل ابھی تک شر وع نہ کیا جا سکا ہے ،جب ایک اہلکار سے اس سلسلے میں معلو مات حا صل کر نے کی کو شش کی گئی تو اس نے کہا کہ افسران کی مر ضی ہے کہ وہ کب شر وع کر تے ہیں ۔ غر یب کا شتکا ر نو ید،صغیر احمد ،اللہ بخش بھٹی ،غلا م رسو ل ،مہر فد ا حسین نے کہا کہ فو ڈ والے ہمیں ایک تو با ردانہ نہیں دے رہے اور دیر تک کھیتوں میں فصل کے پڑے رہنے سے فصل میں نمی کی وجہ سے گند م کی فصل خراب ہو نے کا خدشہ ہے ۔دو سری طر ف غلہ منڈ ی کے آڑھتیو ں اور ان کے مڈل مینو ں نے لو ٹ ما ر کا با زار گرم کر رکھا ہے ۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے بہاول پور سٹی میں واقع ریلوے اسٹیشن اور بنی شیل گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ اور وہاں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر، ڈی ایف سی تنویر نصرت وڑائچ، تحصیل دار سٹی اشرف صالح، مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اور دیگر متعلقہ سٹاف موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گندم خریداری مراکز میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ باردانہ کی فراہمی کے لیے کاشت کاروں اور زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر حسنین خالد سنپال، اور ڈی ایف سی تنویر نصرت وڑائچ ہمراہ تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر