فریدی رومال ڈے تمام فرقوں کیلئے امن اور دوستی کا پیغام ہے: مقررین
مٹھن کوٹ، بستی اللہ بخش، صادق آباد، جتوئی،(نمائندگان)خواجہ غلام فرید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مختلف شہروں میں فریدی رومال ڈے منایا گیا،بستی اللہ بخش سے نامہ نگار کے مطابق جتوئی شہر میں فریدی ڈے منایا گیا ہے۔ جس کی صدارت حاجی الطاف صدیقی پیر آف جتوئی نے آج مورخہ 14 اپریل جمعہ المبارک پورے پاکستان کی طرح تحصیل جتوئی میں بھی خواجہ خواجگان حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جتوئی شہر کو فریدی رومال کے جھنڈوں سے سجایا گیا ۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی جتوئی کے جنرل کونسلر خواجہ محمد اشفاق حسین صدیقی ، میاں فدا حسین جوئیہ ، راشد فرید، تھصٰل جتوئی فاؤنڈیشن جتوئی ، محمد خالد لاڑ ، محمد اکرم خان گوپانگ ، غلام مصطفےٰ بھٹو ، خواجہ رحم الٰہی صدیقی سمیت سینکٹروں افراد نے شرکت کی ۔ صادق آباد سے سٹی رپورٹر کے مطابق فریدی رومال ڈے صادق آباد میں جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ‘ اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی تحصیل صدر سرائیکستان قومی اتحاد حافظ جاوید کوریجہ تھے ، تقریب میں صدر جماعت فریدیہ آدم صحابہ ملک ریاض سولنگی‘ رئیس رمضان فریدی‘ رسول بخش فریدی‘ ناصر کوریجہ ‘ شوکت علی ‘ محمد ناصرچدھڑ‘ ملک غلام محمد‘ رانا رحمن ‘ملک سجاد ‘ اعجاز احمد ‘ ملک مہتاب عالم ‘ ملک سبحان علی سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق جتوئی میں خواجگان مسجد میں خواجہ فرید فاؤنڈیشن جتوئی کی طرف سے اس سال بھی فریدی رومال ڈے منا یا گیاجس میں خواجہ فرید فاؤنڈیشن کے تحصیل صدر میاں راشد فریدی ،نائب صدر شہزاد فریدی ،پیر آف جتوئی میاں خواجہ میاں الطاف حسین صدیقی ،جنرل کونسلر میاں فرخ توفیق جوئیہ ، میاں فدا حسین جوئیہ ،مولانا عابد شفیع مہروی ،لعل حسین فریدی ،خالد لاڑ فریدی ،آصف فریدی ،غلام مصطفی بھٹو فریدی ، سجاد فریدی ،امداد فریدی و دیگر پیر بھائیوں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مٹھن کوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سرائیکی ثقافت کی پہچان فریدی رومال ڈے کے سلسلہ میں مرکزی تقریب دربار حضرت خواجہ فریدؒ پر منعقد کی گئی جس کی صدارت سجادہ نشین مزار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کی جبکہ اس میں سرائیکستان قومی اتحاد کے مرکزی سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ، خواجہ راول معین کوریجہ خواجہ علی معین کوریجہ، علامہ سید اسماعیل بخاری، منصور خان سنجرانی ، شمشاد احمد خان کورائی، مجاہد خان دریشک ، الیاس خان گبول ، قمر سراج قریشی ، خواجہ اشفاق احمد، عبید درانی، ملک عاشق فرید،امجد حسین سیال شاہزیب خان کورائی، ملک عمر فاروق اعوان ،ملک اویس فرید، عبدالغفور فریدی ملک منیر حسین کے علاوہ معززین علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین ن خواجہ معین الدین کوریجہ ، خواجہ غلام فرید کوریجہ، خواجہ راول معین کوریجہ ، خواجہ علی معین کوریجہ ، علامہ سید اسماعیل بخاری، منصور خان سنجرانی، جمشید فرید سومرو، عبدالغفور فریدی اور حبیب الرحمن فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ فریدؒ اس صدی کی سب سے بڑی انسان دوست شخصیت تھی فریدی رومال ان سے نسبت رکھتا ہے اور تمام فرقوں کو امن وسلامتی کا پیغام دیتا ہے ۔مقررین نے اس بات کو زور دے کر کہاکہ آج ملک میں جو دہشت گردی کا ماحول بن چکاہے اس کیلئے فکری ضرب عضب کی ضرورت ہے اور یہ فریدی رومال ایک صوفی کے ساتھ منسوب ہونے کی وجہ سے محبت اور رواداری کی علامت ہے۔