بیوی قتل، غیرت کے نام پر بہن مارڈالی، شوہر کو ٹھکانے لگانے والی خاتون آشنا سمیت گرفتار

بیوی قتل، غیرت کے نام پر بہن مارڈالی، شوہر کو ٹھکانے لگانے والی خاتون آشنا ...

  

ملتان،سرائے سدھو،حاصل پور(وقائع نگار، نمائندگان)تعلقات کے شعبہ میں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا غیرت کے نام پر بہن کا گلہ دبا کر موت کے گھوٹ اتار دیا۔شوہر کو قتل کرنیوالی 7بچوں کی ماں آشنا سمیت گرفتار اعتراف جرم کرلیا اس سلسلے میں تفصیل کے مطابق مظفر

آباد پولیس کے علاقہ پل مظفرآباد کے رہائشی قسور عباس کو شبہ تھا کہ اسکی40سالہ بیوی مہناز کے کسی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس پر گزشتہ روز اس نے اپنی بیوی کو فائر مار کر قتل کردیا اور خود موقع سے فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے نشتر سرد خانہ منتقل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔بتایا جات اہے کہ مقتولہ اور قسور عباس کی دوسری شادی تھی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درجکرلیا ہے۔سرائے سدھو سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سرائے سدھو کے نواحی موضع بہاولپور کے رہائشی محمد اشرف نے پولیس تھانہ سرائے سدھو کو درخواست دی کہ گزشتہ روز میرے بیٹے طاہر عباس اور اس کا اپنی جواں سال بہن مسمات کلثوم بی بی سے جھگڑا ہوا جسے میں نے رفع دفع کروا یا اور پھر گھر کے باہر دروازہ کے قریب اپنے رشتہ داران ہیبت خان منطر عباس کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنے لگاکہ قریب ساڑھے گیارہ بجے دن دوبارہ گھر میں شور ہوا تو میں ہمراہ ہیبت خان اور منطر عباس رشتہ داروں کے بھاگ کر گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ طاہر عباس میرا بیٹا میری بیٹی کے اوپر رہائشی کمرہ کے اندر اس کا گلہ دبا کر بیٹھاہوا تھا جبکہ اس کے ایک نا معلوم ساتھی نے میری بیٹی کی دونوں ٹانگیں دبا رکھی ہیں اور دونوں اسے گلہ دبا کر مار رہے تھے ہم نے شور کیا تو دونوں نے میری بیٹی کو چھوڑ دیا اور بھاگ پڑے ہم نے بیٹی کلثوم کو سنبھالا لیکن وہ ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے بے جان ہو گئی اور اس کا جسم ٹھنڈا ہو گیا اور وہ موقع پر ہی جابحق ہوگئی اس سے پہلے بھی کئی بار جھگڑا ہو چکا تھا طاہر عباس شادی شدہ تھا اور علیحدہ رہتا ہے اسے اپنی بہن کے کردار پر شک رہتا تھا اسی لئے اپنے نا معلوم ساتھی کے ساتھ مل کر بہن کو نا حق قتل کیا ہے پولیس تھانہ سرائے سدھو نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔حاصل پور سے نامہ نگار،سپیشل رپورٹر کے مطابق ڈی ایس پی جام سلیم اختر نے ایس ایچ او صدر عمران صدیقی ،انچارج ہومی سائیڈ شمس گجر، اے ایس آئی شاہد بشیر کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر163مراد کی رہائشی سات بچوں کی ماں بشری بی بی نے اپنے خاوند محمد طارق کو آشنا کے ساتھ ملکر ٹھکانے لگانے کا پروگرام بنایا اور وقوعہ کی رات بشری بی بی نے اپنے شوہر اور گھر والوں کو قہوہ میں نشہ آور گولیاں پلا کر سلا دیا اور ٹیلی فون کے ذریعے اپنے آشنا لطیف پرویز کو گھر بلا کر سوتے ہوئے اپنے خاوند کواپنے آشنا کے ساتھ ملکر گولی مار کر قتل کر دیا اور آشنا کو فرار کرا دیا اور قتل کا الزام اپنے قریبی رشتہ دار پر لگا دیا واقع کی اطلا ع پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیئے ایس ایچ او عمران صدیقی اور انچارج ہومی سائیڈ شمس گجرکی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے جدید تفتیش کرتے ہوئے ڈرامائی انداز میں اس اندھے قتل کا سراغ لگا کر خاتون اور اس کے آشنا کو آلہ قتل سمیت گرفتا ر کر لیا ۔ دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول نے انہیں ناقابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا اور وہ ہمیں قتل کرنے کی کا ارادہ رکھتا تھا جس کی وجہ سے ہم اگر اسے قتل نہ کرتے تو وہ ہمیں قتل کر دیتا جبکہ تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کے بعد دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -