سورج کے آنکھ دکھاتے ہی واپڈا ابھی شہریوں پر غضبناک، 18گھنٹے کی اذیتناک لوڈشیڈنگ

سورج کے آنکھ دکھاتے ہی واپڈا ابھی شہریوں پر غضبناک، 18گھنٹے کی اذیتناک ...

  

ملتان،وہاڑی،میلسی ،محسن وال،باگڑ سرگانہ،کوٹ ادو،حاصل پور،فتح پور،صادق آباد،ڈیرہ غازی خان(سٹاف رپورٹر، نمائندگان)سورج کے آنکھ دکھاتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو،بجلی بندش کا دورانیہ18گھنٹے تک جا پہنچا واپڈا نے بھی شہریوں سے آنکھیں پھیر لیں،ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث موسم گرما شروع ہونے پر لوڈشیڈنگ میں دن بدن اضافہ ہونے لگا‘ صارفین اذیت میں مبتلا ہو گئے‘ طلبہ کے پیپر متاثر ہونے لگے ۔تفصیل کے مطابق موسم گرما شروع ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کا بحران بدترین ہو گیا ‘ 18گھنٹے لوڈشیڈنگ سے صارفین اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں‘ ترقیاتی کاموں کے لئے شٹ ڈاؤن کے نام پر بجلی کی بندش کے متبادل کے طور پر شیڈول لوڈشیڈنگ میں رعایت بھی نہیں دی جارہی ہے،جو ں جوں گرمی بڑھ رہی ہے تو بجلی کا بحران بڑھتا جا رہا ہے‘ سکولوں اور کالجوں میں طلباوطالبات لوڈشیڈنگ کے باعث اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں‘ اب بی اے ‘ بی ایس سی کے پیپرز شروع ہیں جبکہ آئندہ ماہ انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہو جائیں گے‘ اس صورتحال میں طلبا وطالبا ت اذیت میں مبتلا ہیں ‘ ان کا کہنا ہے کہ وہ گرمی کے باعث وہ یکسوئی سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکول و کالج ٹائم اور پیپرز کے اوقات میں لوڈشیڈنگ بند کی جائے یا پھر متبادل کے طور پر جنریٹر کا بندوبست کیا جائے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، دورانیہ میں دن بدن اضافہ ہو نے لگا رات کے وقت مچھ عوامکو سونے نہیں دیتے جبکہ دن کے وقت مکھیاں بہت تنگ کرتی ہیں جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں وارث علی ، ظفر اقبال بگو ، ملک محمدافضل ، محمد رمضان ، چودھری اختر علی ، چودھری شاہد اکرم، شبیر مغل ، رانا محمد اقبال ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی عوامی حکومت کا ایک سال بقایا رہ گیا ہے مگر ابھی تک بجی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کرسکی جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق محسن وال اور گردونواح کے علاقوں گرمی کا زور پڑتے ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 8گھنٹے سے بڑھا کر 12گھنٹے کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں ۔میلسی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق میلسی میں غیراعلانیہ اوربلاجواز لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کوپریشان کردیا۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہری پسینہ میں شرابورہوگئے اورمیلسی شہرمیں پینے کے پانی کابھی بحران پیداہوگیا۔باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک میں بجلی بحران شدت اختیار نماز جمعہ کے د وران پانی نایاب نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھا لوگ سراپا احتجاج موسم میں ذراسی تبدیلی کیا ہو ئی کہ بجلی نایاب ہوگئی طویل لوڈشیڈ نگ کا یہ سلسلہ پورا دن رہتا ہے خاص کر دیہی علاقوں میں غیراعلانیہ بجلی بندش اب 14سے16گھنٹے تک جاپہنچی ہے ۔کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق کے موسم میں شدید اضا فہ ہوتے ہی کو ٹ ادو شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ طو یل ہونا شروع ہو گیا ہے سخت گرمی اور درجہ حررات کے بڑھتے ہی طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری سخت اذیت و پریشانی میں مبتلاء ہونے لگے ۔دریں اثناء گر می کی شد ت میں اضا فہ ہوتے ہی بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ میں بھی اضا فہ گر می بڑ ھنے کے سا تھ ہی بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ نے نہ صر ف عوام بلکہ کا روبا ری طبقے کو بھی شدید متا ثر کیا ہے 16سے 18گھنٹے کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکلوادیں ہیں ۔حاصل پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حاصل پور شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔پندرہ سے بیس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ سے گھر یلو اور کاروباری زند گی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔دن اور رات کے اوقات میں طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زند گی مشکل بنا دی ہے ۔خواتین اور بچوں کی سخت گر می کی وجہ سے حالت غیر ہو جاتی ہے ۔حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔مگر چار سال کے دوران لوڈ شیڈ نگ میں پہلے سے بھی زیادہ اضافہ ہو گیاہے ۔فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق فتح پور اور گردونواح میں مسلسل تین تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ بجلی کی بندش کا دورانہ 15سے 18گھنٹوں تک محیط ہو گیا ، جس کی وجہ سے کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ گئی ، جب کہ رات کے وقت مسلسل بجلی کے بندش نے عوام کو جاگنے پر مجبور کر دیا ۔صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق صادق آباد میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ نے عوام کو درد ناک عذاب میں مبتلا کردیا،دوسری جانب سورج بھی آگ برسانے لگا صادق آباد کا درجہ حرارت 45درجے سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ،صادق آباد میں مسلسل 5،5،گھنٹے کی مسلسل بندش سے عوام کا گرمی میں برا حال ہے ،اس ضمن میں میپکو کے ایکسئین شیخ عبدالعزیز نے بتایا کہ بجلی کے نئے فیڈرز پر کام جاری ہے جس کے لیئے پرمٹ جاری کیا ہوا ہے جو لوڈشیڈنگ کا باعث بن رہا ہے ،دوری جانب میپکو سٹی سب ڈویژن کے ایس ڈی او نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بڑھتے ہوئے دورانئے پر عوام کے احتجاج سے بچنے کیلئے اپنے سرکاری موبائل نمبر کو بند کردیا ہے یا تو نمبربند رکھا جاتاہے یا اٹھاتے نہیں ہیں،جبکہ میپکو سٹی سب ڈویژن سمیت تمام سب ڈویژن آفسز میں انکوائری نمبرز اور شکایات سیل و ایمرجنسی سیل کو بند کردیا گیا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں میپکو کی جانب سے پی ٹی سی ایل انکوائری کے ٹیلی فون کے ریسور کو ایک سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں ۔ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق بجلی کی دن رات غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے زائد شدید گرمی میں بجلی کی گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت رات کی گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کا آرام اور سکون بھی چھین لیا۔رات کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم نہ کی گئی تو عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا۔ہنگامی اجلاس بلا کر احتجاج کا لائحہ عمل بنائینگے ۔بجلی کے وزیر عابد شیر علی شرم اور حیا کریں عوام کو بے سکون کرنے والے خود بھی سکون سے نہیں رہ سکیں گے ۔ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری فداحسین بھٹی ،صرافہ ایسوسی ایشن ،ڈیرہ غازیخان کے جنرل سیکرٹری محمد صفدر خان خٹک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی بحران کے حل کے دعوے کیے تھے او ر وزیراعظم اور وزیراعلی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا دعویٰ کیاتا۔لیکن اچانک شدید گرمی شروع ہونے سے حکومتی دعوے مکمل جھوٹ ثابت ہوئے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ دس گھنٹے سے بھی زاہد ہوگئی جس میں سب سے زیادہ اذیت رات کوگھنٹوں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہے جس نے عوام سے رات کا آرام اور سکون بھی چھین لیا۔صورتحال کی اصلاح نہ ہوئی تو احتجاجی لائحہ عمل مرتب کرکے ذمہ داروں کا گریبان پکڑیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -