کراچی :رینجرز کا نشتر روڈ پر چھاپہ ،بھاری اسلحہ برآمد

کراچی :رینجرز کا نشتر روڈ پر چھاپہ ،بھاری اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)رینجرز نے نشتر روڈ کی دکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ،اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے لئے سہولت کاری کرنیوالوں نے اسلحہ چھپایاتھا ۔ اسلحہ میں چھیالیس ہتھیار اور دو ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں ۔ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا ، خفیہ اطلاع پر نپیئر تھانے کی حدود میں رینجرز اہلکاروں نے چھاپہ مارا ۔ نشتر روڈ پر ایک دکان کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے لئے سہولت کاری کرنیوالوں نے اسلحہ چھپایا تھا جو شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا ۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 4 رائفل ، 2 بائیس بور رائفل ، 6 ایس ایم جی ،7 آٹھ ایم ایم رائفل ، 5 ریپیٹر ، ایک 12 یورپش پشا ، ایک بارہ بور سنگل بیرل ، 3 پستول ، 5 ریوالور ، 7 بتیس بور ریوالور،5 کریکر اور مختلف اقسام کے 2 ہزار 116 راؤنڈ شامل ہیں ۔ دہشتگردی کی روک تھام کے لئے ترجمان رینجرز نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز ہیلپ لائن پر دیں ۔