رضا ربانی کی حمایت میں حکومتی سینیٹر نثار محمد خان مستعفی

رضا ربانی کی حمایت میں حکومتی سینیٹر نثار محمد خان مستعفی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر نثار محمد خان نے حکومتی رویے سے دلبرداشتہ ہو کر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے سینیٹرنثار محمد خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو پیش کردیا۔نثار محمد خان نے کہا کہ وہ حکومتی رویے سے نالاں ہیں کیونکہ حکومت نے ایوان بالا کے افراد سے جو رویہ اختیار کیا ہے وہ درست نہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں اور اس معاملے پر ان کے ساتھ ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -