اسمبلی کو دو نمبر کہنے پر پی ٹی آئی کو معافی مانگنی چاہیے، ناصر شاہ

اسمبلی کو دو نمبر کہنے پر پی ٹی آئی کو معافی مانگنی چاہیے، ناصر شاہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کو دو نمبر کہنے پر پی ٹی آئی کو معافی مانگنی چاہیے ، اپوزیشن کو پورا موقع دیا جاتا ہے، ایوان قوانین کے مطابق ہی چلے گا۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کو ایوان میں اپنا موقف پیش کرنے کیلئے مکمل موقع دیا جاتا ہے تاہم پاکستان کو بنانے والی اسمبلی کو دو نمبر کہنا تشویشناک ہے۔ پی ٹی آئی کو اس بیان پر معافی مانگنی چاہیے ۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کا بیان آئین کے عین مطابق تھا، ایس ایس جی سی نے سوفیصد پاور پلانٹ کو گیس فراہم کرنے کی حامی بھری تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی مذاکراتی ٹیم میں شامل ہوں،بیان دیکر کوئی بدمزگی نہیں چاہتا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -