مردان یونیورسٹی کے طالب علم کا قتل قابل مذمت ہے،بختاور بھٹو

مردان یونیورسٹی کے طالب علم کا قتل قابل مذمت ہے،بختاور بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بختاوربھٹوزرداری نے مردان واقعے پر کہا ہے کہ کسی کوکسی کی جان لینے کا حق نہیں،کسی کی جان لینا ہرمذہب میں قابل مذمت ہے۔تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو زرداری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مردان میں طالب علم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مردان یونیورسٹی کاواقعہ افسوسناک ہے، کسی کوکسی کی جان لینے کا حق نہیں،کسی کی جان لینا ہر مذہب میں قابل مذمت ہے۔بختاور بھٹو نے کہا کہ توقع ہے ملزمان سے قاتلوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جان سے گیا تھا، تصادم میں ڈی ایس پی سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے، کشیدگی کے باعث یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردی گئی۔