اب خیبرپختونخوا میں ڈیرے ڈالیں گے

اب خیبرپختونخوا میں ڈیرے ڈالیں گے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کو منظم کرنے کیلئے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کوشاں ہیں جنہوں نے اب عمران خان کی پارٹی کے زیر حکمرانی صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہاں موجود پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کو فعال کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری 24اپریل کو مردان میں جلسہ کریں گے جبکہ اگلے روز 25اپریل کو مالاکنڈ میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس سے بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے

مزید :

کراچی صفحہ اول -