سندھ کو زرداریوں سے آزادکرائیں گے

سندھ کو زرداریوں سے آزادکرائیں گے

  

جیکب آباد( آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ سندھ دھرتی کو زرداریوں کے آسیب اورچنگل سے آزادکرائیں گے ،بھٹوکے نام پر حکومت کرنے والوں نے سندھ کی عوام کو کچھ نہیں دیا،سیلاب میں عوام ڈوبی یہ اور سندھ کے حکمران ترگئے، بندوں کی مٹی اورپتھروں کے پیسے بھی یہ لوگ کھاجاتے ہیں ،جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت اورمجمع کے جوش نے یہ پیغام دیاہے کہ سندھ کے باسی زرداریوں سے نجات چاہتے ہیں وہ دن دورنہیں جب عوام ان کے چنگل سے آزادہوگی ،نوازشریف سندھ کی عوام کے لیے امن ،ترقی اورخوشحالی کاپیغام لائے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش گراؤنڈ میں مسلم لیگ نواز کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -