سی پیک منصوبہ دوستی کی مثال ہے

سی پیک منصوبہ دوستی کی مثال ہے

  

اسلام آباد (این این آئی)پاک چین انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی دوستی کی مثال ہے ٗ ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے کے تحت پرانے سلک روڈکی بحالی سے دنیا کے 65 سے زائد ممالک کو آپس میں جوڑا جاسکے گا ٗاقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے عوام کی امنگوں کے مطابق مکمل ہوکر ترقی اورخوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا۔جمعہ کو یہاں چین کے صدر شی جن پنگ کی کتاب’’چین کا طرزحکمرانی‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے تعلقات مثالی ہیں اورعالمی سطح پر ان کی تعریف کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک گذشتہ 50 سال سے زائد عرصہ سے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -