بھارت کارگل جنگ کو یاد رکھے

بھارت کارگل جنگ کو یاد رکھے

  

اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاہے کہ بھارت کلبھوشن کے معاملہ پر اپنے عوام سے جھوٹ بولنا بند کرے ،کارگل میں شکست کو نئی دہلی یاد رکھے۔بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور کرنل حبیب ظاہر(ریٹائرڈ) کا معاملہ الگ الگ ہے۔ کلبھوشن نے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کی درجنوں کارروائیوں کا اعتراف کیا جبکہ حبیب ظاہر اپنے کسی کام کے سلسلے میں نیپال گئے ،دونوں چیزوں میں بہت فرق ہے۔سابق صدر نے کہاکہ بھارتی رویہ دھمکی آمیز ہے،بھارت کو کارگل جنگ یاد رکھنی چاہیے، کسی بھی قسم کی جارحیت نامناسب اقدام ہوگا، پاک فوج اپنے ملک کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، اس لئے بھارت جنگ کی باتیں نہ کرے۔

پرویز مشرف

مزید :

کراچی صفحہ اول -