جنرل باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات ،بارڈر مینجمنٹ ،سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جنرل باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات ،بارڈر مینجمنٹ ،سکیورٹی صورتحال پر ...

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان سفیر عمر زاخیوال کی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں افغان سفیر عمر زاخیلوال نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں ملاقا ت کی۔ ملاقات کے دوران بارڈر مینجمنٹ ،سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول