آپریشن ردالفساد،رینجرز کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی ،10دہشتگرد ہلاک ،3جوان شہید،2زخمی

آپریشن ردالفساد،رینجرز کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی ،10دہشتگرد ہلاک ،3جوان ...

  

ڈیرہ غازی خان (اے این این) ڈیرہ غازی خان میں آپریشن ردالفساد کے تحت رینجرز سے مقابلے میں 10دہشت گرد ہلاک جبکہ3 جوان شہید 2زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کی صبح آپریشن ڈی جی خان سے 15کلومیٹر جنوب میں بستی داد وانی میں کیا گیا ۔ یہ آپریشن تحریک طالبان پاکستان ، سہولت کاروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز،انٹیلی جنس اداروں،سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ، فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا، جن میں سے 2 کی شناخت محمد اصغر دادوانی عرف استاد گورچانی اور محمد نعیم عرف وقاص دادوانی کے نام سے کی گئی، دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔آپریشن میں رینجرز کے 3 جوان شہید ہوئے جن میں حوالدار آصف ،سپاہی آفتاب اور سپاہی عزیز اللہ شامل ہیں جبکہ دیگر دوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے جب کہ علاقے کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے خالی کرانے کیلیے آپریشن تاحال جاری ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -