وزیراعظم کا بلڈ کینسرکے مریض کا اپنے خرچ پر علاج کرانے کا اعلان

وزیراعظم کا بلڈ کینسرکے مریض کا اپنے خرچ پر علاج کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جیکب آبادسے تعلق رکھنے والے تیس سالہ پرویز احمد جوکہ بلڈ کینسر کے عارضے مبتلا ہیں کا علاج اپنی طرف سے کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ غریب لوگ بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے علاج نہیں کراسکتے اور اپنی زندگی سے مایوس ہوچکے ہوتے ہیں حکومتیں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ ہرغریب آدمی اپنا بہتر علاج کراسکے بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا پرویزاحمد کا علاج میں اپنے طرف سے کراؤں گااور وہ انشاء اللہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے ۔