زرداری سے ملاقات،طوفان اٹھنے نہیں ٹلنے کاپیش خیمہ ہو سکتی ہے :فضل الرحمان

زرداری سے ملاقات،طوفان اٹھنے نہیں ٹلنے کاپیش خیمہ ہو سکتی ہے :فضل الرحمان

  

اسلام آباد(صباح نیوز) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ زرداری اور انکی ملاقات طوفان اٹھنے کا نہیں ٹلنے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے اور اگر اتحاد کرنا پڑا تو اپنے نظریات کی بنیاد پرکریں گے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے حوالے سے جلد اپنی جماعت کا اجلاس بلائیں گے، بلاک شناختی کارڈزکے معاملہ پراے این پی احتجاج کرکے کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے، اطلاع ہے کہ بلاک شناختی کارڈز پر پارلیمانی کمیٹی کا نوٹی فکیشن آنے والا ہے افغانستان میں امریکا جوہری بم دھماکہ کا عالمی برادری نوٹس لے، امریکا خوددہشتگردی کے اسباب پیدا کررہا ہے، ہم پرامن لوگ ہیں ہمیں اپنے حال پرچھوڑدیا جائے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات میں عوامی سطح پر کوئی مسئلہ نہیں، مودی کا رویہ خطے میں کشیدگی کا سبب بن رہا ہے بھارت کے رویہ میں تلخی ختم ہوجائے توبات چیت ہوسکتی ہے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرکے جرم کیا ہم چاہتے ہیں کہ دینی جماعتوں کا اتحاد ہو لیکن جب اتحاد ٹوٹ جاتے ہیں تو مشکل سے بحال ہوتے ہیں زرداری اور میری ملاقات طوفان اٹھنے کا نہیں ٹلنے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے اور اگراتحاد کرنا پڑا تو اپنے نظریات کی بنیاد پر کریں گے.مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے حوالے سے جلد اپنی جماعت کا اجلاس بلائیں گے، بلاک شناختی کارڈزکے معاملہ پراے این پی احتجاج کرکے کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے، اطلاع ہے کہ بلاک شناختی کارڈز پر پارلیمانی کمیٹی کا نوٹی فکیشن آنے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی جانب سے پہلی مرتبہ افغانستان میں نان نیوکلئیربم کے استعمال کے حوالے سے کہا کہ افغانستان میں امریکا جوہری بم دھماکہ کا عالمی برادری نوٹس لے، امریکا خوددہشتگردی کے اسباب پیدا کررہا ہے، ہم پرامن لوگ ہیں ہمیں اپنے حال پرچھوڑدیا جائے۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں عوامی سطح پر کوئی مسئلہ نہیں، مودی کا رویہ خطے میں کشیدگی کا سبب بن رہا ہے جب کہ بھارت کے رویہ میں تلخی ختم ہوجائے توبات چیت ہوسکتی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے رضا ربانی کے احتجاجا بطورچیرمین سینیٹ کام بند کرنے کے حوالے سے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے جرات مندانہ اقدام کیا، آئے روز دیکھتے ہیں کورم پورا ہی نہیں ہوتا، حکومت پارلیمان کوغیرسنجیدگی سے لے رہی ہے اوردونوں ایوانوں میں وزار کے لئے مختص نشستیں اکثرخالی رہتی ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -