مشعال کے قتل کی جوڈیشل انکوائری ہوگی، پرویز خٹک

مشعال کے قتل کی جوڈیشل انکوائری ہوگی، پرویز خٹک

  

پشا ور (ما نیٹر نگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ توہین مذہب کے الزام میں مارے جانے والے طالبعلم مشعال کے قتل کی جوڈیشل انکوائری ہوگی ،مردان کا واقعہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں کوئی ایسے شواہد نہیں ملے کہ مشعال نے دین کے خلاف بات کی ہو،مقتول بچے کے موبائل ریکارڈ سے بھی کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہجوم کو اشتعال دلا کر حملہ کرایا گیا ہے، یہ بہت ظلم ہے، اگر نئی نسل جوش میں آکر قتل کرنے لگے تو ملک غلط سمت میں جائے گا،پھر تو کوئی بھی اٹھ کرکہے گا کہ فلاں نے یہ بات کہی اوراسے جاکر قتل کردو،واقعہ بربریت ہے،ایسی کارروائی کریں گے کہ لوگ آئندہ قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے ڈریں گے۔

پرویز خٹک

مزید :

کراچی صفحہ اول -