سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہو گئی
کراچی(آن لائن)سندھ میں رینجرز اختیارات کی مدت آخری روز میں داخل ہوگئی اور صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ کی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہیں کیے جاسکے،جمعہ کی رات بارہ بجے رینجرز اختیارات کی مدت ختم ہو جائے گی۔ماضی کی طرح ایک بار پھر سندھ سرکار نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر ٹال مٹول شروع کردی ہے، رینجرز اختیارات کی مدت 14 اپریل کی رات12بجے کو ختم ہوجائیگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے 5 اپریل کو اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی تھی، جس میں رینجرز اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال16 جنوری کو رینجرز سندھ کے خصوصی اختیارات میں90 روز کی توسیع دی گئی تھی۔
سندھ