آرمی پبلک سکول کے شہید طلباء کے بہن بھائیوں کو میڈیکل کی مفت تعلیم دلانے کیلئے پیکیج کی منظوری

آرمی پبلک سکول کے شہید طلباء کے بہن بھائیوں کو میڈیکل کی مفت تعلیم دلانے ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )آرمی پبلک سکول کے شہید طلباء کے بہن بھائیوں کو میڈیکل کی مفت تعلیم دلانے کے لئے پیکیج کی منظوری پیکیج کے تحت شہید طلباء کے بہن بھائیوں کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کی صورت میں تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی خیبر پختونخوا حکومت نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء کے بہن بھائیوں کو میڈیکل کے شعبے میں مفت تعلیم دلانے کے لئے ایک خصوصی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی طرف سے ارسال کردہ سمری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔ پیکیج کے تحت اُن شہید طلباء کے بہن بھائیوں کے پاکستان کے کسی بھی سرکاری اور نجی میڈیکل کالج میں اوپن میرٹ پر داخلے کی صورت میں اُن کے اخراجات خیبر پختونخوا حکومت برداشت کرے گی ۔ ان اخراجات میں کالج کی فیس اور رہائش کے اخراجات شامل ہیں ۔ایسے کالجوں کا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹیل کونسل سے تسلیم شدہ ہونا ضروری ہے ۔ اس پیکیج کا اطلاق سیلف فنانس میں داخلوں پر نہیں ہوگا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -