باجوڑ ،اتمان خیل کے درجنوں افراد کی اے این پی میں شمولیت

باجوڑ ،اتمان خیل کے درجنوں افراد کی اے این پی میں شمولیت

  

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ تحصیل اُتمان خیل درجنوں افراد کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کا شمولیتی تقریب بمقام تحصیل اُتمان خیل میں جلال الدین کے رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے نجیب اللہ،شیر خان، سلطان اکبر ،رضوان، منو سید ،فضل اکبر، سبحان الدین ،فضل اکبر ،محمد اسلام، سلیم ،ولی الرحمان، داؤد ، سید حلیم، فضل الرحمان، حکیم سید عزیز اللہ، حبیب اللہ ،رحمت اللہ، وزیر ذادہ، صاحبزادہ، عبد الحسیب، گل کریم ،سید صابر لالا، پاکستان پیپلز پارٹی کے شبر خان، خائستہ سید صوبیدار، عرفان اللہ ،عابد خان ، نور جمال سید ، جماعت اسلامی کے قاری سعید الرحمان، اعجاز ،اسماعیل، تاج بر خان ،مسلم لیگ ن کے وقار خان ،شاہد خان نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی جلسے میں نیشنل پارٹی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری گل افضل، سینئر نائب صدر پختون خان ،سید عبد المنان کاکاجی،ملک محمد اکبر ،ملک جلال الدین ،شاہ نصیر خان ،ملنگ جان ، اُتمان خیل کے صدر ڈاکٹر عبد القیوم ،جنرل سیکرٹری محمدین ،تحصیل سلارزئی کے صدر ملک عبد السبحان ،جنرل سیکرٹری نوربادشاہ ،این وائی او کے چیئر مین جاوید تندر ،اسحاق خان ،ضرب دین ، شاہ خالد، عمران خان ،نجیب اللہ ،پختون ایس ایف کے نثار باز نے بھی شرکت کی شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گل افضل ،سید عبد المنان کاکاجی نے کہا کہ پختونخواہ میں تمام پارٹیاں اپنی سیاست بھول چکی ہیں آج عوام نیشنل پارٹی اور بادشاہ کان کا نعرہ لگا رہے ہیں عوامی نیشنل کے علاوہ ملک کے کسی دوسرے پارٹی کیساتھ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی منشور موجود نہیں ہے اور نہ وہ اپنے مرتب کردہ منشور پر عمل پیرا ہیں عوامی نیشنل پارٹی واحد پارٹی ہے جو پختونوں کے حقوق کیلئے لڑتی آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ باجوڑ ایجنسی کے عوام جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں دونوں حلقوں پر کلین سویپ کریں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -