سندھ حکومت گیس کا نیا کنٹریکٹ چاہتی ہے تو وفاق تیار ہے، مصدق ملک

سندھ حکومت گیس کا نیا کنٹریکٹ چاہتی ہے تو وفاق تیار ہے، مصدق ملک

  

اسلام آباد (آن لائن ) وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر ایک ارب روپے کے ڈیپازٹ کے بغیر سندھ کو گیس دی تو نیب اور میڈیا وفاق پر انگلیاں اٹھائے گا۔ بغیر کنٹریکٹ کے گیس دینا چور بازاری ہوگی ۔سندھ حکومت اگر گیس کا نیا کنٹریکٹ چاہتی ہے تو وفاق تیار ہے ۔وکلاسے ترامیم کے بعد نیا کنٹریکٹ لے آئیں لیکن پھر گیس فراہمی لیٹ ہوجائے گی ۔ نجی ٹی وی پر مارننگ شو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے دھاوا بولنے کی بات جذبات میں کی ہے ۔ جتنا ملک ہمارا ہے اتنا ہی سندھ کا بھی ہے ۔ وزیر اعلی کا غصہ اپنی جگہ لیکن گیس کاٹنے کا کوئی امکان نہیں ۔ وزیر اعلی سندھ کی گفتگو سے ایسا تاثر پیش کیا جا رہا تھا کہ وفاقی حکومت گیس دینا نہیں چاہتی لیکن اگر وفاق معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گیس فراہم کرے تو یہ چور بازاری ہو گی۔ گھریلو صارفین پر گیس کی فراہمی کی پابندی نہ پہلے تھی اور نہ ہی آج ہے۔ لیکن اب تو گیس فراہمی پر پابندی کمرشل ، انڈسٹریل اور کثیر المنزلہ عمارتوں کے لئے بھی اٹھا لی گئی ہے ۔1.2 ملین کیوبک فٹ درآمد کی گئی گیس کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں ۔ وفاق نوری آباد پلانٹ کو گیس دینا چاہتا ہے مگر معاہدے کے بغیر کوئی کام کرنا مناسب نہیں ۔ حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ گیس معاہدے میں ڈیپازٹ کا معاملہ شامل نہ کیا جائے حالانکہ 2014 میں گیس فراہمی کا معاہدہ ہوا ۔ اگر سندھ کی جانب سے ایک ارب روپے جمع نہیں کرائے گئے تو پھر گیس کی فراہمی میں مسئلہ پیدا ہو جائے گا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -