حکمران جمہوری رویے اپنائیں، سید نیئر حسین بخاری

حکمران جمہوری رویے اپنائیں، سید نیئر حسین بخاری

  

اسلام آباد(آن لائن) سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پائیدار جمہوریت، آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کے وقار کیلئے دی گئی قربانیوں اور جدوجہد کا تقاضا ہے کہ حکمران عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد مزید مستحکم کرنے کے لئے جمہوری رویے اپنائیں۔ پارلیمنٹ عوام کو اور حکومت و عوامی نمائندگان پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے ۔ اپنے بیان میں سید نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ سینیٹ میں وزراء کا تسلسل سے عوامی نوعیت کے مسائل کے حل اور قومی معاملات پر ممبران سینیٹ کے سوالات، تحاریک ، توجہ دلاؤ نوٹسز پر وزراء کا جوابات نہ دینے کا غیر جمہوری رویہ حکومتی جوابدہی کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -