جہاں کرپشن ہو گی وہاں ترقی کا تصور ممکن نہیں:عاطف خان

جہاں کرپشن ہو گی وہاں ترقی کا تصور ممکن نہیں:عاطف خان

  

بخشالی( نمائندہ پاکستان) کرپشن اور ترقی اکھٹے نہیں چل سکتے ،جہاں کرپشن ہو وہاں ترقی کا تصور ممکن نہیں ،ہمارے پاس نوجوان طبقے کا ایک بڑا اور قیمتی سرمایا موجود ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان اورایم این اے مجاہد خان نے وی سی جھونگڑہ عجب خان بانڈہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈاکٹر محمد افضل خان ،تاج محمد ،حبیب اللہ،شیر افضل اپنے پورے خاندان اور دیگر ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے جلسے میں وزیر تعلیم محمد عاطف خان اور ایم این اے مجاہد خان کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما نگار احمد خان ،طارق اریانی ،شاہد باچہ ،اشتیاق خان ،حاجی عابد علی ،رفیق خان ،جنید خان کے ساتھ ساتھ دیگر پارٹی کارکنوں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان اور ایم این اے مجاہد خان نے کہا کہ عوام کرپشن اور نظام میں خرابی کے باعث روز بروز پاکستان تحریک انصاف میں جوق درجوق شامل ہو رہے ہیں کیونکہ عوام نظام میں تبدیلی اور معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ پر امن ماحول چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن اور ترقی اکھٹے ممکن نہیں جہاں کرپشن ہو وہاں ترقی نہیں ہو سکتی ہمارے پاس نوجوان طبقے کا ایک بڑا اور قیمتی سرمایا موجود ہے اگر انہیں مناسب اور معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ صحیح مقام دی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری ترقی کا راستہ رک سکے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے نظام میں نوجوانوں سسٹم سے متنفر کر دیا جبکہ چئیرمین عمران خان کی وژن نے نوجوانوں کو محب وطن بنا دیا انہوں نے کہا کہ آج کل کچھ مفاد پرست سیاسی ٹولے گلی گلی نگر نگر گھوم پھر کر شمولیتی جلسوں کے ڈرامے رچا رہے ہیں لیکن عوام ان کی حقیت جان چکے ہیں اور آئندہ عا م انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف صوبے سمیت مرکز میں بھی بازی لے جائے گی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -