راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کیخلاف کاروائی 21ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کیخلاف کاروائی 21ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کرتے ہوئے 21ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ہوئی رقم 80050/-روپے اور22عدد موبائل فون برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص گھڑانوالہ چوک میں بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے21ملزما ن خالد، عثمان، سربلند، نذیر، ارشد، ریاض، واحد،عثمان،فیصل،اللہ دتہ،ادریس،اسلام الدین اور جواد وغیرہ کو قابوکرکے ان کے قبضہ سے 80050/-روپے اور22عدد موبائل فون برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔