بچے کے قتل میں ملوث ملزم کاجرم ثابت ،موت وجرمانے کی سزاکاحکم
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جاوید اشرف نے 8سالہ بچے کو قتل کر نے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کیخلاف جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،سزا پانے والے ملزم عاطف حسین کیخلاف 8جولائی2014 کو تھانہ چونترہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم کا سعدیہ بی بی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا اس موقع پر 8سالہ واصف علی بھی سعدیہ کے ہمراہ تھا ملزم نے فائرنگ شروع کر دی اور واصف سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا،مدعی کی جانب سے چوہدری زوالفقار انور ایڈووکیٹ،زاہد محمود چوہدری ایڈووکیٹ،ملک اختر محمود ایڈووکیٹ نے پیروی کی ،گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔